Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanاسلام آباد میں راستے بدستور بند، فوج کو کشیدہ حالات پر کارروائی...

اسلام آباد میں راستے بدستور بند، فوج کو کشیدہ حالات پر کارروائی کے اختیارات مل گئے


وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا مزید لائنیں عبور نہ کریں اور ہمیں انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور نہ کریں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رات بھر ہمارا تصادم ہوتا رہا ہے اور گزشتہ 48 گھنٹوں میں 120 افغان شہری پکڑے گئے ہیں جو خطر ناک بات ہے۔ اگر آپ کے ملک کے لوگ احتجاج کر رہے ہوں تو الگ بات ہے۔

انہوں ںے کہا کہ بتھر گڑھ کی جگہ پر ہم نے رکاوٹیں لگائی ہوئی تھیں جہاں سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا آگے نکلے ہیں۔ اس جگہ پر پولیس پر فائرنگ ہوئی جب کہ آنسو گیس بھی استعمال کی گئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے مظاہرین کو روکنے کے دوران 80 سے 85 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ کسی صورت شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کو سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے۔ ہمیں اندازہ ہے کہ ان کے کیا مقاصد ہیں اور وہ کیا کرنا چاہ رہے ہیں۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی قیمت چکانا پڑے گی اور تمام صورتِ حال کے ذمہ دار وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ہیں کیوں کہ جھتے کی قیادت کر رہے تھے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں