Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanاسلام آباد میں سینیئر( ن) لیگی رہنماؤں پر نامعلوم خواتین کا حملہ...

اسلام آباد میں سینیئر( ن) لیگی رہنماؤں پر نامعلوم خواتین کا حملہ ہاتھاپائی



اسلام آباد میں سینیئر( ن) لیگی رہنماؤں پر نامعلوم خواتین کا حملہ ، ہاتھاپائی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت کےسیکٹرایف 6 میں لیگی رہنماؤں حنیف عباسی اور خواجہ سعد رفیق پر نامعلوم خواتین نے حملہ کردیا۔ 

“ایکسپریس نیوز” کےمطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں لیگی رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور حنیف عباسی کو 2 خواتین نے روکا اور ان پر جملے  کستےہوئے نازیباکلمات ادا کیے، اس دوران حنیف عباسی نےخواتین کی ویڈیو بنانا شروع کی تو خواتین نے ہاتھا پائی شروع کردی اور لیگی رہنماؤں کا گریبان بھی پکڑا۔لیگی رہنماؤں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی پولیس ذرائع نے بھی تصدیق کر دی اور بتایا کہ مسلم لیگ( ن )کے رہنماؤں کی جانب سے کارروائی کیلیے کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں