اسلام آباد میں فائرنگ سے سب انسپکٹر حیدر شاہ شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حیدر شاہ کو گھر کے قریب کار سواروں نے نشانہ بنایا۔
سب انسپکٹر حیدر شاہ سی آئی اے پولیس میں تعینات تھا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے سب انسپکٹر حیدر علی شاہ کے قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیےخصوصی ٹیمیں بنادی گئیں۔