Friday, December 27, 2024
ہومPakistanاسلام آباد میں مظاہرہ امریکی سفارتخانے تک جانے کی کوششسابق سینیٹر مشتاق...

اسلام آباد میں مظاہرہ امریکی سفارتخانے تک جانے کی کوششسابق سینیٹر مشتاق سمیت 20 گرفتار



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد پولیس نے آبپارہ چوک پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کی قیادت میں فلسطین کے حق میں نکالی گئی ریلی کے شرکا کو امریکی سفارتخانے جانے سے روک دیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ پولیس نے سینیٹر مشتاق سمیت 20 لوگوں کو گرفتار کر لیا۔
آبپارہ چوک پر سابق سینیٹرمشتاق کی قیادت میں مسلم طلبا محاذ کا مظاہرہ کیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری آبپارہ مارکیٹ روڈ کے دونوں اطراف تعینات کردی گئی۔
جامع مسجد شہدا سے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کے لئے نکلنے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے بدترین تشدد کیا۔
پولیس نے سینیٹر مشتاق کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔ علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے آبپارہ مارکیٹ بند کروا دی گئی۔
مارکیٹ بند کرانے پر تاجروں نے مزاحمت کی اور اس دوران پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ کارکنان منتشر ہونے کے بعد مارکیٹ میں ٹولیوں کی صورت میں موجود ہیں۔ قیدیوں کی وین اور بکتر بند گاڑی آبپارہ پہنچا دی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں