Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanاسلام آباد پولیس کے افسران ڈاکوؤں کی سہولت کاری کرنے لگے

اسلام آباد پولیس کے افسران ڈاکوؤں کی سہولت کاری کرنے لگے


(طیب سیف)اسلام آباد پولیس بھی پنجاب پولیس کے نقشے قدم پر چلنے لگی ، اعلیٰ افسران اور اہلکار ڈاکوؤں کی سہولت کاری میں ملوث نکلے ۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی جی سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا کے احکامات پر انکوائری کے بعد افسران اور اہلکار سرکاری نوکریوں سے فارغ کر دیا  گیا ہے ، اسلام آباد راولپنڈی اور ٹیکسلا میں مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو اسلام آباد پولیس کے ایک ایس ایچ او ایک سب انسپکٹر اور ایک اے ایس آئی کی مکمل پشت پناہی حاصل تھی،راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران کی درخواست پر آئی جی سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری کروائی تو اسلام آباد پولیس کے افسران کی ڈکیت گینگ کی سہولت کاری ثابت ہو گئی۔

آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی آپریشنز کے حکامات پر ایک سب انسپکٹر،ایک اے ایس آئی ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل کے خلاف ایکشن  لیا گیا ، ایس ایچ او سب انسپکٹر عاصم غفار نوکری سے فارغ کردیا گیا ،سب انسپکٹر ظفر اقبال کی تنزلی کرکے اے ایس آئی بنا دیا گیا ،ہیڈ کانسٹیبل محمد ساجد، دو کانسٹیبلز محمد ہارون ، محمد نوید نوکری سے برخاست کردیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں