Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanاسلام آباد کےپمز ہسپتال میں مبینہ طور پرلیڈی ڈاکٹر نےنوجوان کو اغواء...

اسلام آباد کےپمز ہسپتال میں مبینہ طور پرلیڈی ڈاکٹر نےنوجوان کو اغواء کرلیا مقدمہ درج



اسلام آباد کےپمز ہسپتال میں مبینہ طور پرلیڈی ڈاکٹر نےنوجوان کو اغواء …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) سے نوجوان کےمبینہ اغواء ہونے کاواقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم لیڈی ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
تھانہ کراچی کمپنی میں درج ہونے مقدمےکے مطابق محمدبلال ولد محمد نذیر نامی نوجوان طبیعت ناسازی کےباعث اپنے کزن کے ہمراہ 10 جنوری کو پمز ہسپتال آیا تھا جسے ڈاکٹر کے لباس میں خاتون اپنے ساتھ ٹیکسی میں بٹھا کر لے گئی۔ محمد بلال کے کزن رضوان عبدالرحیم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ’پمز ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر مغوی بلال کو الگ سے بات کرنے کے بہانے ہسپتال کے شمالی گیٹ پر لے گئی۔ جس کے بعد نامعلوم کار سوار کی مدد سے اسے اغوا کیا گیا۔

ایس ایچ اونعیم الحسن نے بتایا کہ’یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہو گا کہ نوجوان کے لاپتہ ہونے میں پمز کی لیڈی ڈاکٹر ہی ملوث ہے،کوئی ڈاکٹر کےلباس میں باہر سےبھی آ کرایسی کارروائی کرسکتا ہے یااس میں نوجوان کی بھی رضامندی شامل ہوسکتی ہے، اس سلسلے میں پمز کے متعلقہ سٹاف سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں