Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanاسلام آباد ہائیکورٹ؛دوران عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواست نمٹانے کا...

اسلام آباد ہائیکورٹ؛دوران عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری 



اسلام آباد ہائیکورٹ؛دوران عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواست نمٹانے کا …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوران عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری  کردیا،دھوکا دہی سے نکاح کے الزام میں جاری سمن کالعدم قرار دینے کی استدعا مستردکر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے 16صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فراڈ سے نکاح کے الزام میں سمن جاری کرنے میں قانون کی خلاف ورزی نہیں پائی گئی،دھوکا دہی سے نکاح کی حد تک ملزمان ٹرائل کورٹ میں میرٹ پر کیس لڑیں،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں جزوی منظور کی جاتی ہیں،فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلوں کے مطابق فرد جرم عائد ہونے ے بعد کیس خارج نہیں ہو سکتا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے کیس خارج کرنے کی درخواستیں دائر کی تھیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں