Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanاسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے...

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم 



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی ایم این اے زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈرز زرتاج گل اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش ہوئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ آئی جی کو بلاؤں گا اور پوچھوں گا، ایک سیاسی رہنما ریلی نکالتا ہے تو آپ نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں،جسٹس طارق محمود نے کہاکہ دہشتگردوں کا نام تو آپ ڈالتے نہیں ارکان اسمبلی آ رہے ہیں ،عدالت میں میرے پاس تو کسی گینگ یا دہشتگردوں کا کیس نہیں آیا، ایک بندہ رکن قومی اسمبلی ہے اور نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ زرتاج گل پر کون کون سے کیسز ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں