Friday, December 27, 2024
ہومPakistanاسپیکر پنجاب اسمبلی اپوزیشن ارکان کی گرفتاریوں، چھاپوں پر برہم

اسپیکر پنجاب اسمبلی اپوزیشن ارکان کی گرفتاریوں، چھاپوں پر برہم



اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اپوزیشن ارکان کی گرفتاریوں اور چھاپوں پر برہم ہوگئے۔

اسپیکر ملک احمد خان نے ارکان اسمبلی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ مانگ لی اور پولیس ایکشن کے خلاف کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کتنے ارکان کو گھروں سے چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا؟ رپورٹ پیش کی جائے۔

اس پر وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ چھاپوں کے متعلق کل تفصیلی رپورٹ ایوان میں پیش کردوں گا اور یقین دہانی کراتا ہوں کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ مجھے بتائیں کتنے چھاپے پڑے؟ کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟ کتنے مقدمات درج ہوئے؟

پیپلز پارٹی کے رہنما رانا آفتاب احمد خان نے ایوان کو بتایا کہ میرے اوپر 20 مقدمے ہیں، کلیم اللّٰہ اور کنول سمیت دیگر لوگوں کو لوٹا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک فورس نے چادر چار دیواری کی پامالی کی، آئی جی نے وزیراعلیٰ کو وردی پہنائی، پولیس نے ہمارے لوگوں پر تشدد کیا، لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں