ہوم Pakistan اشرافیہ کو پاکستان کیلئے قربانی دینا ہوگی: وزیر اعظم شہباز شریف

اشرافیہ کو پاکستان کیلئے قربانی دینا ہوگی: وزیر اعظم شہباز شریف

0



(24نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف  نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے آج تک قربانی عام آدمی نے دی ہے، اشرافیہ کو پاکستان کیلئے قربانی دینا ہوگی،پاکستان کا مڈل طبقہ مہنگائی کی چکی میں پِس چکا ہے۔ 

 لندن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہفلسطینیوں کو اقوام متحدہ کی نمائندگی ملنی چاہیے، وزیراعظم  نے غزہ میں فوری جنگ بندی کامطالبہ کردیا،فلسطین اور کشمیرمیں ظلم و جبر اب بند ہوناچاہیے،عالمی ضمیر جاگنا چاہیے،فلسطینی آزاد ریاست کا قیام ناگزیر ہے،بےگناہوں کا خون بہایا جارہا ہے،اسے بندہوناچاہیے،اسرائیلی حملوں میں 40ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکےہیں، انہوں نے کہا کہ فلسطین کے بعد لبنان پر بھی اسرائیلی جارحیت جاری ہے،ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے مظالم کا سلسلہ جاری ہے،بھارت کی جانب سے اگست 2019ءمیں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی،مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے۔
 شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض ملنا بڑی کامیابی ہے،پاکستان میں ٹیکس نیٹ ورک کو بڑھانا ہوگا،سعودی عرب،چین اور دوست ممالک کا ایک بارپھر شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،دوست ممالک کے تعاون سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ممکن ہوا،عالمی مالیاتی ادارے پاکستانی معیشت کی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔ 

پاکستان اب استحکام اور معاشی بہتری کی جانب گامزن ہے،مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر مختلف سربراہان مملکت سے ملاقات ہوئی،مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے حوالے سے مفید گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: 9مئی کے واقعات ناقابل معافی ہیں: وزیراعظم شہباز شریف





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version