Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanاعظم سواتی عام انتخابات سے دستبردار ہوگئے

اعظم سواتی عام انتخابات سے دستبردار ہوگئے


اعظم سواتی: فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی عام انتخابات سے دستبردار ہوگئے، ان کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کردیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن نہ لڑنے کے بیان پر اعظم سواتی کا کیس نمٹادیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں تین ججز پر مشتمل لارجر بینچ نے اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

اعظم سواتی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کے دو وجوہات پر کاغذات مسترد ہوئے، پہلا یہ کہ اعظم سواتی مفرور ہے اور دوسرا یہ کہ دستخط جعلی ہیں۔

جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ اعظم سواتی نے ٹکٹ واپس کردیا، وہ الیکشن نہیں لڑ ر رہے، پھر کیوں کیس سن رہے، پھر تو ہم ویسے ہی بحث کریں گے، جب اعظم سواتی الیکشن نہیں لڑ رہے تو درخواست واپس لے لیں۔

دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے اعظم سواتی کا کیس نمٹا دیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں