Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanافسران کے تقرر و تبادلوں ریٹائرمنٹ اور استعفے کی منظوری نوٹیفکیشن جاری

افسران کے تقرر و تبادلوں ریٹائرمنٹ اور استعفے کی منظوری نوٹیفکیشن جاری



(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت نے افسران کے تقرر و تبادلوں، ریٹائرمنٹ اور استعفے کی منظوری کے احکامات جاری کئے ہیں۔

  تفصیلات کے مطابق بلوچستان سول سروس گریڈ 20 کی ڈائریکٹر جنرل، (کمپلیمٹری انیشی ایٹو) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سائرہ عطاء کی خدمات بلوچستان حکومت کو واپس کر دی گئی ہیں جبکہ سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے ڈپٹی سیکریٹری تخفیفِ غربت ڈویژن رشید نور کی 4 اپریل 2025 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، دریں اثناء آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 17 کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر رشید احمد شاہ راشدی کو گریڈ 18 میں کرنٹ چارج کی بنیاد پر ترقی دے کر سیکشن افسر سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے اور لیکچرر سائیکالوجی، محکمہٴ ہائر ایجوکیشن خیبرپختونخوا حکومت شہلا سعید کو 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹریٹ جنرل آف بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز تعینات  کیا گیا ہے۔

 مزید برآں آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 17 کی او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن عالین محبوب کا استعفٰی مجاز اتھارٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے منظور کر لیا ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ ہوگیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں