پشاور ہائی کورٹ نے 20 فروری کو ایک فیصلے میں پاکستانی شہریوں سے شادی کرنے والے نو جوڑوں کو پاکستانی شہریت دینے کا حکم دیا تھا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریت نہ رکھنے والے لوگ اگر کسی پاکستانی سے شادی کر لیں تو انہیں قانونی طور پر ملک میں رہنے کا حق حاصل ہے