Tuesday, December 31, 2024
ہومPakistanافواج پاکستان و شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے طلباء، اساتذہ کی جی...

افواج پاکستان و شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے طلباء، اساتذہ کی جی ایچ کیو یادگار شہداء آمد


افواج پاکستان اور شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے طلباء اور اساتذہ جی ایچ کیو یادگار شہداء پہنچے، جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

شرکاء نے شمعیں روشن کرکے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، شرکاء نے پاکستان کے جھنڈے اور شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

اس موقع پر طلبا کا کہنا تھا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اس روز ہونے والے تمام واقعات کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

طلبا کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور پاک آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اپنے شہداء کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے، ہم شہداء اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی افواج پر فخر کرتے ہیں، پاک فوج ہے تو پاکستان ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں