Friday, December 27, 2024
ہومPakistan اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کریں گے علیم...

 اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کریں گے علیم خان



(ویب ڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر علیم خان  نے کہا کہ مہنگی گاڑی رکھنے والوں کیلئے پیٹرول مہنگا اور موٹر سائیکل والوں کیلئے سستا ہونا چاہیے، اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کریں گے،عوام کو ہر صورت مسائل سے نکالیں گے۔

لاہور میں اپنے انتخابی حلقے این اے 117 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پرانا راوی روڈ اور پراچہ کالونی کے اطراف میں سیوریج کے مسائل برسوں پرانے ہیں، منتخب ہو کر یہ مسائل حل کریں گے، پارٹی کا منشور بناتے وقت عوام کے مسائل پر خصوصی توجہ دی ہے۔ 

علیم خان کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کے بل اور موٹر سائیکل والوں کیلئے مہنگا پیٹرول بڑا مسئلہ ہے، ہمیں امیروں سے پیسے نکلوا کر غریبوں پر لگانا ہوں گے، ہم نئے ہسپتال اور کالج بنائیں گے۔
 

 
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں