Monday, December 23, 2024
ہومPakistanاللّٰہ تعالیٰ مجھے تباہ و برباد کرے اگر میں نے ایک روپیہ...

اللّٰہ تعالیٰ مجھے تباہ و برباد کرے اگر میں نے ایک روپیہ بھی لیا ہو، اورنگزیب کچھی


اورنگزیب کچھی— فائل فوٹو

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اورنگزیب کچھی نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مجھے تباہ و برباد کر دے اگر میں نے ایک روپیہ بھی لیا ہو۔

قومی اسمبلی میں وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کہا گیا کہ میں نے پیسے وصول کیے ہیں، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمارے لوگوں کے ساتھ یہ ہو رہا ہے۔

اورنگزیب کچھی نے کہا کہ ہماری پارٹی کی لیڈر شپ نے ہمارا سودا کیا ہے، یہ مجھے داد دیں اس دن ہماری پارٹی کا فارورڈ بلاک بن رہا تھا جسے میں نے رکوایا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک بہت بڑی جماعت ہے، آنے والے وقت میں پھر ہمارے حلقے کے عوام جو فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہو گا۔

اورنگزیب کچھی کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے شور شرابا بھی کیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے شور شرابے کے دوران قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں