Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanاللہ تعالیٰ نئےسال کو ملک کیلئے امن خوشحالی کا باعث بنائےصدر زرداری

اللہ تعالیٰ نئےسال کو ملک کیلئے امن خوشحالی کا باعث بنائےصدر زرداری



(24نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور امتِ مسلمہ کو نئے اسلامی سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ،اللہ تعالیٰ اس ہجری سال کو ملک کیلئے امن ، خوشحالی اور استحکام کا باعث بنائے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نےہجری سالِ نو 1446 ھ کے موقع پر پیغام میں کہا  کہ محرم الحرام اسلامی تاریخ میں خصوصی اہمیت اور فضیلت کا حامل ہے ،محرم الحرام میں عبادات کو خصوصی فضیلت حاصل ہے، اللہ تعالیٰ نے اس مہینے میں بندگی کے کاموں میں مشغول ہونے کی تلقین فرمائی ، اسلامی سال کا آغاز گناہوں سے بچنے ، اتباعِ الٰہی ، اسلامی تعلیمات پر غور کرنے کی یاددہانی کراتا ہے۔
  صدر زرداری کا کہنا تھا کہ محرم حضرت امام حسینؓ اور ان کے وفا شعار ساتھیوں کی دین کی سرفرازی کی خاطر لازوال قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے ،محرم سبق دیتا ہے کہ دین کی سربلندی کی خاطر جدوجہد ہی اصل مقصدِ حیات ہے،حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے بے سروسامانی کے عالم میں ظلم اور طاغوتی طاقتوں کے مقابلےمیں جانوں کا نذرانہ پیش کیا، حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھی ظلم و استبداد کے خلاف جدوجہد میں قربانی اور استقامت کے استعارے کے طور پر امر ہوگئے۔
  صدر مملکت نے مزید کہا کہ محرم اطاعتِ الٰہی ، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے ، حق کی فتح کی خاطر بڑی سے بڑی مصیبت کے باوجود ثابتِ قدم رہنے کا درس دیتا ہے ،نیا سال اپنی زندگیوں ، طرزِ عمل پر غور ، انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کا موقع فراہم کرتا ہے ،ہمیں اپنے اندر حق و باطل میں تفریق ، دین کی صحیح تعلیمات کے متعلق فہم اور شعور پیدا کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ اپنے اندر اخوت، صبر اور برداشت کی خصوصیات پیدا کریں ، باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قومی یکجہتی اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا،اللہ تعالی ملکِ پاکستان کو ہر قسم کی آفات اور مصائب سے محفوظ اور مامون فرمائے ، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی زندگیاں اسلامی اصولوں کے مطابق بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں