Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanالیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس فارم 47 حکومت کو تحفظ دینے کیلئے ہے،...

الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس فارم 47 حکومت کو تحفظ دینے کیلئے ہے، بیرسٹر سیف


فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس فارم 47 حکومت کو تحفظ دینے کے لیے ہے۔

الیکشن ترمیمی آرڈیننس پر بیرسٹر محمد علی سیف نے ردعمل میں کہا کہ پہلے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر فارم 47 کے ذریعے جعلی حکومت بنائی، اب ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹربیونلز میں شامل کرنے کے لیے آرڈیننس جاری کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حاضر سروس ججز کے بجائے ریٹائرڈ ججز شامل کرنے کا کوئی تُک نہیں بنتا، اس کالے قانون کے آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے بھی آرڈیننس کے خلاف قرارداد منظور کی ہے۔

واضح رہے کہ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے 2 آرڈیننس جاری کیے ہیں جن میں سے ایک الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس ہے۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں حاضر سروس جج کے علاوہ ریٹائرڈ جج بھی ہوں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں