پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے بانی پی ٹی آئی کا جیل سے رہائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
پی پی پی رہنما منظور وسان نے بیان میں کہا ہے کہ اگر ن لیگ کی حکومت بنی بھی تو وہ مدت پوری نہیں کر پائے گی۔
منظور وسان نے کہا کہ جہانگیر ترین سپورٹ لینے کے لیے نواز شریف کی سائیڈ لے رہا ہے، جہانگیر ترین پہلے تو الیکشن جیتے تو سہی پھر دیکھیں گے۔
بانی پی ٹی آئی سے متعلق پی پی رہنما نے کہا کہ اگر کوئی چاہے گا تو بھی بانی پی ٹی آئی کو جیل سے ریلیز نہیں کرواسکتا۔