Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanالیکشن میں فوج کی تعیناتی کی سمری کابینہ کو ارسال

الیکشن میں فوج کی تعیناتی کی سمری کابینہ کو ارسال


فائل فوٹو

وزارت داخلہ نے الیکشن میں فوج کی تعیناتی کی سمری کابینہ کو بھیج دی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ 77 ہزار فوجی اہلکار مانگے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج، رینجرز اور ایف سی اہلکار عام انتخابات میں تعینات ہوں گے۔

نگراں کابینہ کی منظوری کے بعد عام انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے فوج تعینات ہو گی۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 8 فروری کو ہونا ہے جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے فنڈز بھی منجمد کر دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز عام انتخابات کے نتائج کے اعلان تک منجمد کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اس دوران مقامی حکومتیں صرف سینیٹیشن اور صفائی کے روز مرہ امور سر انجام دیں گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں