Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanالیکشن کمشنر سندھ شریف اللّٰہ سمیت 3 اعلیٰ افسر نااہلی اور بدنظمی...

الیکشن کمشنر سندھ شریف اللّٰہ سمیت 3 اعلیٰ افسر نااہلی اور بدنظمی پر معطل


—فائل فوٹو

چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللّٰہ سمیت 3 اعلیٰ افسروں کو نااہلی اور بدنظمی پر معطل کر دیا۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق 17 ستمبر کی رات کراچی میں پیپری کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کے کئی بیگز کو نقصان پہنچایا گیا اور اسٹرانگ روم کے تالوں کو توڑا گیا۔

الیکشن کمیشن نے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

معطل کیے گئے دیگر 2 افسران میں ڈائریکٹر ایڈمن صوبائی الیکشن کمیشن سندھ اظہر حسین ٹنواری اور الیکشن افسر کراچی خدا بخش شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری کمیٹی میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نذر عباس، ڈائریکٹر وسیم احمد اور آر ای سی لاڑکانہ عبدالوحید شامل ہیں۔

کمیٹی 3 دن میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ دے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں