Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanالیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے



الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق ڈی جی الیکشن سیل اور سربراہ الیکشن ونگ کے گریڈ 21 کے افسر سعید گل ڈی جی ٹریننگ تعینات کردیے گئے۔

علاقائی الیکشن کمشنر ملتان ندیم قاسم ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ٹریننگ ای سی پی سیکریٹریٹ، علاقائی الیکشن کمشنر بہاولپور محمد شاہد علاقائی الیکشن کمشنر ملتان تعینات کیے گئے ہیں۔

علاقائی الیکشن کمشنر سرگودھا عامر اشفاق قریشی کو علاقائی الیکشن کمشنر بہالپور، علاقائی الیکشن کمشنر گوجرانوالہ زاہد سبحانی کو ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب تعینات کردیا گیا۔

ابرار جتوئی علاقائی الیکشن کمشنر سرگودھا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راجن پور شاہد اسلام علاقائی الیکشن کمشنر گوجرنوالہ، محمد سعید ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تلہ گنگ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوار فریدہ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تورغر تعینات کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اٹک نور الخطاب ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چارسدہ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تورغر بختیار الملک ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اپر دیر، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چارسدہ صفیہ اکبر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لودھراں عدنان ظفر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملتان، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اپردیر جہانزیب خان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوات، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ گلزاراختر ڈسٹرکٹ الیکشن کمںشنر لودھراں اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ژوب محمد سلیم ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر موسیٰ خیل تعینات کردیے گئے۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر موسیٰ خیل صفدر نصیر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ژوب، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کیماڑی سیدہ حمیرا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عمران آرائیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کیماڑی تعینات اور الیکشن افسر اسلام آباد ہما ظفر الیکشن افسر پاک پتن تعینات کردی گئیں۔

سعید گل ایڈیشنل ڈی جی، ایل جی ای کا چارج بھی سنھالیں گے، ندیم حیدر ایڈیشنل ڈی جی الیکشن ون کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے جبکہ شاہد اسلم کو علاقائی الیکشن کمشنر گجرات کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔

محمد اقبال ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راجن پور کا چارج بھی سنبھالیں گے، سجاد حسین ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔

محمد قیوم ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاولنگر کا اضافی چارج جبکہ محمد عرفان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں