Monday, January 6, 2025
ہومPakistanالیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی اضافی مخصوص نشستیں معطل کردیں نوٹیفکیشن جاری 

الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی اضافی مخصوص نشستیں معطل کردیں نوٹیفکیشن جاری 



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی اضافی مخصوص نشستیں معطل کردیں،جس کا  نوٹیفکیشن جاری  کردیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل  جیو نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 8خواتین ارکان معطل کر دی گئیں،پنجاب اسمبلی سےقومی اسمبلی کی  11خواتین ارکان کو معطل کیا گیا ہے،اسی طرح قومی اسمبلی میں 3اقلیتی نشستوں کے ارکان بھی معطل کر دیئے گئے،پنجاب اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر 24خواتین ارکان معطل ہوئیں،خیبرپختونخوااسمبلی سے 21مخصوص خواتین ارکان معطل  کیا گیاہے، خیبرپختونخوااسمبلی سے اقلیتوں کے 4ارکان معطل کر دیا گیا۔سندھ اسمبلی سے 2خواتین اور ایک اقلیتی رکن معطل  ہوا۔

یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا،سپریم کورٹ نے اضافی مخصوص نشستوں پر کنیت معطل کرنے کا حکم دیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں