پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاق، پنجاب اور بلوچستان میں اتحادی حکومتیں بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف کی قیادت میں لیگی وفد نے اتوار کی شب بلاول ہاؤس لاہور میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
دونوں جماعتوں کےرہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں میثاقِ جمہوریت کی روشنی میں پانچ سال کاروڈ میپ طے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
حکومت سازی کے لیے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی یہ دوسری ملاقات ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اتنخابات کے عبوری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے 75 اور پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔