Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanامتحانات میں پاس ہونے کا نیا گریڈنگ سسٹم متعارف، گریڈ کے ذریعے...

امتحانات میں پاس ہونے کا نیا گریڈنگ سسٹم متعارف، گریڈ کے ذریعے نتائج جاری ہونگے



پاکستان میں امتحانات میں پاس ہونے کا نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کرادیا گیا۔ اسلام آباد سے وزارت تعلیم نے نئے گریڈنگ پالیسی سے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق اب نمبروں کے بجائے گریڈ کے ذریعے امتحانات کے نتائج دیے جائیں گے۔ گریڈنگ سسٹم کا نفاذ 2024 کے اکیڈمک سال سے ہوگا۔ 

وزارت تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں گریڈنگ سسٹم نویں اور گیارہویں جماعت پر لاگو ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق نمبروں کے بجائے اب گریڈ پوائنٹ ایوریج یا سی جی پی اے گنا جائے گا۔ انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سطح پر گریڈنگ سسٹم متعارف کرادیا۔

اعلامیہ کے مطابق سات پوائنٹس گریڈنگ سسٹم کی جگہ اب 10 پوائنٹس گریڈنگ سسٹم ہوگا۔ گریڈز میں اے پلس پلس، اے پلس، اے، بی پلس پلس، بی پلس اور بی گریڈ ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق گریڈز میں سی، ڈی، ای، اور یو گریڈ ہوگا۔ امتحانات میں کامیابی کے کم سے کم نمبر 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیے گئے۔ سال 2025 سے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں صرف گریڈنگ سسٹم ہی چلے گا۔

اعلامیہ کے مطابق وفاق، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان نے نئی گریڈنگ پالیسی کا نفاذ کر دیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں