Monday, December 23, 2024
ہومPakistanامریکا میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ سے متعلق مزید تفصیلات سامنے...

امریکا میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں


آصف مرچنٹ : فوٹو فائل

امریکا میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف مرچنٹ نے 3  پاسپورٹ پر 2 نومبر 2017 سے 8 اپریل 2024 تک متعدد مرتبہ ایران کا سفر کیا، آصف مرچنٹ 17 دسمبر 2023 کو امریکا سے واپس پاکستان پہنچا۔

رواں سال 15 جنوری اور یکم اپریل کو آصف مرچنٹ نے کراچی ایئرپورٹ سے ایران کا سفر کیا، پاکستان سے آصف مرچنٹ نے 11 اپریل 2024 کو ترکیہ کے راستے مبینہ طور پر امریکا کا سفر کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف مرچنٹ کے کراچی گلشن اقبال اور جعفر طیار سوسائٹی میں دو گھر ہیں، آصف مرچنٹ نے کراچی سے منیجمنٹ سسٹم میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

آصف مرچنٹ نے 2002 میں بینکنگ کیریئر کا آغاز کیا، ایک بینک سے مبینہ کرپشن پر برطرف ہوا، آصف مرچنٹ کے 4 پاکستانی موبائل نمبر، ایک انٹرنیشنل نمبر، تین گاڑیوں اور موٹر سائیکل کا ریکارڈ مل گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں