Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanامریکا چین پر بھاری ٹیرف لگانا چاہتا ہے، قیصر شیخ

امریکا چین پر بھاری ٹیرف لگانا چاہتا ہے، قیصر شیخ


فائل فوٹو۔

وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا امریکا چین پر بھاری ٹیرف لگانا چاہتا ہے، چین نے اس کا حل تجویز کیا ہے۔ 

اسلام آباد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قیصر شیخ نے کہا مال افغانستان سے اسمگل ہو کر واپس آجاتا تھا۔ 

انھوں نے کہا افغانستان مال بھیجنے کیلیے بینک گارنٹی کا کہا گیا جس سے افغانستان مال جانا بند ہو گیا۔ ہم نے کہا ہے اب انشورنس گارنٹی سے بھی مال افغانستان چلا جائے گا۔ 

انھوں نے کہا ڈنمارک کی بڑی شپنگ کمپنی یہاں اپنے جہاز لا کر توڑے گی۔ 

قیصر شیخ نے کہا ہماری کراچی پورٹ صرف 7 گھنٹےچلتی ہے، شہر میں دن میں ٹرک نہیں آسکتے۔ 

انھوں نے کہا ہماری مچھلی آلودہ پانی کے باعث ایکسپورٹ نہیں ہو رہی تھی۔ اب سعودی عرب ہم سے جھینگا لے گا، برطانیہ، یورپی یونین سے بھی بات ہو رہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں