Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanامریکا کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں،...

امریکا کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں، یوسف رضا گیلانی


تصویر سوشل میڈیا۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے تجارتی روابط اور تجارتی حجم بڑھانےکی ضرورت پر زور دیا۔ 

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی نئی اقتصادی ٹیم کو سراہا اور پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری تعاون کے مزید فروغ کی اُمید اظہار کیا۔

امریکی سفیر نے پاکستان کی اقتصادی ٹیم کی کوششوں کی تعریف اور پاکستان و امریکا کے درمیان مزید اقتصادی تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ 

چیئرمین سینیٹ نے پاکستانی طلبا اور تاجروں کو امریکی ویزوں کے حصول میں درپیش چیلنجز اور ویزا پراسیس مزید ہموار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

امریکی سفیر نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انھوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے امن اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا یہ وقت فلسطین میں امن کے قیام کی کوششیں تیز کرنے کا ہے۔ 

انھوں نے خطے میں دیرپا امن کے حصول کیلیے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں