وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ کے تو اپنے الیکشنز میں دھاندلی کے الزامات لگتے ہیں تو کیا اس کا پاکستان کے انتخابات پر سوال اٹھانا بنتا ہے؟ امریکی ایوانِ نمائندگان میں پاکستان کے الیکشن سے متعلق منظور ہونے والی قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے صدارتی الیکشن آنے والے ہیں، اسی لیے وہ یہ زبان استعمال کر رہے ہیں۔