Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanامریکی غلامی نامنظور کا نعرہ لگانے والے آج پاؤں پکڑ رہے ہیں:حنیف...

امریکی غلامی نامنظور کا نعرہ لگانے والے آج پاؤں پکڑ رہے ہیں:حنیف عباسی



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ امریکی غلامی نامنظورکا نعرہ لگانے والے آج اس کے پاؤں پکڑ رہے ہیں، پی ٹی آئی کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے۔
نجی ٹی وی” آج نیوز” کے مطابق راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ معاشی استحکام آیا ہے تو ملک میں سول نافرمانی کی باتیں کی جارہی ہیں، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔کچھ لوگ اقتدار کی خاطر ملک پر حملہ آور ہونا چاہتے تھے، فائنل کال کرکے پاکستان کی پیٹ میں چھرا گھونپنے کی ناکام کوشش کی گئی، ان کی وجہ سے افغانستان ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف مذموم مہم چلا رہی ہے، 9 مئی اور 26 نومبرکو خون کی ہولی کھیلنے کا پلان تھا، ذمہ دار اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہیے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں لوگ اپنے ملک کے خلاف کردار ادا کررہے ہیں، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو خطوط لکھے گئے، ان کے سامنے احتجاج کیا گیا۔پاکستان کو شام اور عراق ماڈل پر پرکھا جا رہا ہے، عرصہ سے سول نافرمانی کی بات ہو رہی ہے، لابنگ فرم ہائر کے کانگریس مین کے ذریعے ملک پر حملہ آور ہونے کی کوشش بھی کی گئی۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام اس قوم کا ہے، ہمیں ملک کیخلاف سازش پر نظر رکھنی چاہئے، 9 مئی واقعہ کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا، پریس کانفرنس کروا کرجنہیں چھوڑا گیا وہ بھی منصوبہ سازوں میں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت گامزن ہے، ذمہ دارانہ پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت8 ماہ کے دوران مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہے، پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ ترسیلات زر21 ارب 70کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پہلی بار ہم نے سرپلس کردیا ہے، شرح سود 13فیصد تک پہنچ گیا، اسے سنگل ڈیجیٹ کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں