Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanامیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں بڑی پیش رفت دوسرا حملہ آور...

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں بڑی پیش رفت دوسرا حملہ آور بھی گرفتار



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر بالاج ٹیپوقتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، پولیس نے مقتول پرحملہ کے لئے آنے والے دوسرے حملہ آور کوبھی گرفتار کرلیا ہے۔ 

“سٹی 42 نیوز “کے مطابق امیر بالاج ٹیپو پر حملہ کرنے کے لئے2شوٹرز شادی کی تقریب میں موجود تھے، امیر بالاج ٹیپو پر حملہ کے لئے آنے والے دوسرے حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ملزم کی شناخت ایاز کے نام سے ہوئی ہے، ایاز نامی ملزم حملہ آور مظفرکیساتھ شادی کی تقریب میں پہنچا تھا، دونوں حملہ آوروں کو ملک سہیل اور علی نامی شخص شادی کی تقریب میں چھوڑ کرگئے ۔پولیس نے تحقیقات کے بعد امیر بالاج ٹیپو کے گھر کے افراد کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا  ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں