لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پولیس نے امیر بالاج ٹیپو کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر کے مالک کو حراست میں لے لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق امیر بالاج ٹیپو کے قتل کی واردات کیلئے گاڑی کو کرائے پر لیا گیا تھا جبکہ گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ نصب تھی۔ پولیس نے گاڑی کے مالک کا نام حسنین حیدر بتایا ہے۔
پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ تفتیش کے دوران اب تک 7 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں مزمل احمد، ملک سہیل، احسن شاہ، ہارون علی، اصغر اور حسنین حیدر بھی شامل ہیں۔