Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanانتخابی عذرداریوں سے متعلق کیس؛ الیکشن کمیشن نے این اے 70اور پی...

انتخابی عذرداریوں سے متعلق کیس؛ الیکشن کمیشن نے این اے 70اور پی پی 45سیالکوٹ کے نتائج روک دیئے 



انتخابی عذرداریوں سے متعلق کیس؛ الیکشن کمیشن نے این اے 70اور پی پی 45سیالکوٹ …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انتخابی عذرداریوں سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے این اے 70اور پی پی 45سیالکوٹ کے نتائج روک دیئے ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں این اے 70اور پی پی 45کی انتخابی عذرداریوں سے متعلق کیس ہوئی،چیف الیکشن کمشنر اور ممبر خیبرپختونخوااکرام اللہ نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ فارم 45کے مطابق دونوں نشستوں پر آزادامیدوار کامیاب ہوئے،فارم 47ترتیب دیتے وقت ڈی پی او نے دونوں آزادامیدواروں کو گرفتار کیا،این اے 70اور پی پی 45کے نتائج امیدواروں کی غیرموجودگی میں جاری کئے گئے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 70اور پی پی 45کے ریٹرننگ افسران سے رپورٹ طلب کرلی اور دونوں حلقوں کے نتائج روک دیئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں