Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanانتخابی نتائج کے بعد حکومت سازی کی کوششیں، سیاسی جماعتوں کی جوڑ...

انتخابی نتائج کے بعد حکومت سازی کی کوششیں، سیاسی جماعتوں کی جوڑ توڑ جاری


لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو چوک کے قریب دو گروہوں میں ووٹ دینے کے معاملے پر تصادم ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

فائرنگ کے تبادلے میں کم سے کم پانچ مزید افراد زخمی بھی ہوئے۔

تصادم کے دوران فائرنگ اور لاٹھیاں لگنے سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سمیت ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت حسن چانڈیو اور عمران ڈہانی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے پہنچنے والے پولیس اہلکار بھی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوا۔

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سلطان شاہ کے نام سے ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق ڈہانی اور چانڈیو برادری سیاسی مخالفین ہیں۔ ان کے درمیان ووٹ دینے کے معاملے پر تصادم ہوا ہے۔

تصادم کے دوران دونوں جانب سے جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا اور فائرنگ کا یہ سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ اس دوران دونوں جانب سے ایک ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

علاقے کی صورت حال اب بھی کشیدہ ہے اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں