Monday, January 6, 2025
ہومPakistanانرجی سیکٹرمیں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے 18 رکنی اعلیٰ...

انرجی سیکٹرمیں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے 18 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم



(اویس کیانی) وفاقی کابینہ نے انرجی سیکٹر میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے 18 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی گئی۔

وزیراعظم کی منظوری سے 18 رکنی کمیٹی کو 12 اہم ترین ٹاسک دے دیئے گئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو 3 ہفتوں میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی، 6 وفاقی وزرا، 6 وفاقی سیکریٹری اورچیئرمین ایف بی آر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے، ان کے علاوہ آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

کمیٹی کا فیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی شعبہ سے متعلق اجلاس میں کیا گیا، کمیٹی گیس سیکٹر میں گردشی قرضے کو حل کرنےکیلئے تجاویزتیارکرے گی، کمیٹی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مالیاتی نظام کا بھی جائزہ لے گی اور کمیٹی ترمیم شدہ پیٹرولیم پالیسی 2012، ٹائٹ گیس پالیسی 2024 کو عملی شکل دے گی۔

مزید براں کمیٹی ایل این جی کارگوز کے لیے بینچ مارکنگ پورٹ چارجزکے تعین سے متعقل تجاویزبھی تیارکرے گی، پیٹرولیم ڈویژن کمیٹی کو سیکرٹری معاونت فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی اپنے سیکیورٹی گارڈ سمیت شہید

واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈویژن کو کمیٹی کی تشکیل کے لیے نوٹیفکیشن کے عمل کو تیزکرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں