Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanانسانی حقوق کے چالیسویں ایوارڈ کا اعلان صحافی ارشد شریف اورنگ بلوچ...

انسانی حقوق کے چالیسویں ایوارڈ کا اعلان صحافی ارشد شریف اورنگ بلوچ شا کر شجاع آبادی اور الخدمت فاؤنڈیشن انسانی حقوق کے ایوارڈز کیلئے نامزد



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہیو مین رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کی ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس سوسائٹی کے صد رسید عاصم ظفر کی صدارت  ہوا،اجلاس میں انسانی حقوق کے چالیسویں ایوارڈ زکا فیصلہ کیا گیا۔

ارشد شریف (مقتول صحافی ) کی تحقیقاتی صحافت، جمہوری اقدار اور آزادی اظہار کیلئے ان کی کوششوں کے اعتراف میں ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا۔

ماہ  رنگ بلوچ جبری گمشدہ افراد کو بازیاب کرانے اور ریاست و دیگر اداروں کا پیچھا کرنے کے پختہ عزم کیلئے جہد و جہد کرنے پر انسانی حقوق کا ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا۔

شاکر شجاع آبادی نے عام بھو کے جیالوں ، تنگ و تاریک گلیوں میں بسنے والے بے نوا مظلوم انسانوں کو عزم و حوصلے کی راہ دکھائی ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں انسانی حقوق کے ایوارڈ ز کا مستحق قرار دیا گیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے قحط الرجالی کے اس دور میں قدرتی آفات، زلزلہ کے متاثرین اور سیلاب کےمتاثرین کیلئے بے پناہ خدمت کے اعتراف میں انسانی حقوق کے ایوارڈ ز کا مستحق قرار دیا گیا۔

ایوارڈ ز کمیٹی میں سید عاصم ظفر کے علاوہ بیگم مہناز رفیع، بشپ الیگزینڈر جان ملک ، جاوید نواز ، اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ ، سید حسنات زاہد گیلانی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر وقار ملک ، شاہدہ طاہر، چوہدری لیاقت علی ، محمد یوسف علوی ایڈووکیٹ، بیرسٹر افضل جاوید، نزیر احملہ چوہدری اور اے ایم شکوری شامل ہیں ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں