راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کےمطابق اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے درخواستوں پر سماعت کی۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ اڈیالہ جیل ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ماتحت ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز دینے کا اختیار انہی کے پاس ہے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ درخواست گزار سی سی ٹی وی فوٹیجز کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے رابطہ کر سکتے ہیں۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی فراہمی کی درخواست دائر کی تھی۔