Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanانصاف میں تاخیر اصل میں ناانصافی ہے، پاکستان میں انصاف کا حصول...

انصاف میں تاخیر اصل میں ناانصافی ہے، پاکستان میں انصاف کا حصول بہت مشکل ہے، گیلانی


چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی— فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر اصل میں ناانصافی ہے، پاکستان میں انصاف کا حصول بہت مشکل ہے۔

ملتان میں جامعہ بہاء الدین زکریا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں مقدمات کئی کئی سال التواء کا شکار رہتے ہیں، قانون شہریوں کے حقوق کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اے آئی کے استعمال سے انصاف بروقت میسر آسکتا ہے، اے آئی سے کروڑوں لوگوں کو سستا اور بروقت انصاف میسر آسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی کو لیگل سسٹم میں لانے کے لیے پہلے اس کی تربیت لازمی ہے، ٹیکنالوجی تنہا کچھ نہیں کرسکتی، ہمیں مضبوط اداروں کی ضرورت ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے سی پیک کے تحت خطے کو اسپیشل اکنامک زون کا منصوبہ دیا، میرے خطے کو محروم رکھا جائے تو میں خاموش نہیں رہتا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں