پاکستان کے بیشتر شہروں کی سڑکوں پر رائڈرز آپ کو کھانا ڈلیور کرتے نظر آئیں گے۔ ان رائڈرز کا روزگار انٹرنیٹ سے ہی وابستہ ہے۔ لیکن گزشتہ کئی روز سے ملک میں انٹرنیٹ کی کم ہوتی رفتار سے ان کا کام بھی متاثر ہو رہا ہے۔ لاہور سے ثمن خان نے ایسے ہی چند رائڈرز سے بات کی ہے۔