Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanانگلینڈپاکستان ٹیسٹ سیریزکی  میزبانی راولپنڈی ملتان اور فیصل آباد کو دینے کا...

انگلینڈپاکستان ٹیسٹ سیریزکی  میزبانی راولپنڈی ملتان اور فیصل آباد کو دینے کا پلان تیار



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کرانے کی حکمت عملی بنا لی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اکتوبر میں انگلینڈکے دورہ پاکستان کا ایک ٹیسٹ میچ فیصل آباد میں کرانے کا ابتدائی پلان تیار کیا گیاہے، انگلینڈپاکستان ٹیسٹ سیریزکی  میزبانی راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کو دینے کا پلان تیارکیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ میچ فیصل آباد اور تیسرا راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، مستقبل میں فیصل آباد کو انٹرنیشنل اور پی ایس ایل کی میزبانی دینا ہے ،پی سی بی فیصل آباد میں زیادہ تماشائیوں کی آمد کی امید رکھتا ہے، پی سی بی کی گوجرانوالہ میں کرکٹ کی واپسی پر بھی نظریں مرکوز ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں