لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور ملتان میٹرو بس کے کرائے بڑھا دیئے۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے اورنج لائن ٹرین اور ملتان میٹروبس کے کرایوں میں پانچ پانچ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔مزید برآں فیڈر بس کرائے میں بھی پانچ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کرایوں میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے تاہم شہری اس اضافے پر سراپا احتجاج ہیں۔پنجاب میس ٹرانزٹ اتھارٹی کو توقع ہے کہ کرایوں میں اس اضافے سے ریونیو میں 8کروڑ 28لاکھ 50ہزار روپے ماہانہ اضافہ ہو گا۔ واضح رہے کہ لاہور اور راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس سروسز کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔