اوکاڑہ(نامہ نگار+بیورورپورٹ) ایک نامعلوم شخص عثمان والا کے قریب ریلوے ٹریک عبور کر رہا تھا کہ اچانک کراچی سے لاہور جانے والی فرید ایکسپریس تلے آکر کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد مرنے والے کی نعش ہسپتال منتقل کردی۔ریلوے پولیس متوفی کے ورثاءکی تلاش کر رہی ہے۔