Friday, December 27, 2024
ہومPakistanاوکاڑہ: مغوی خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، ڈی...

اوکاڑہ: مغوی خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، ڈی پی او



پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں مغوی خاتون کی لاش بر آمد کرلی گئی، مقتولہ کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کا کہنا ہے کہ قصبہ 28 ٹو آر میں اغواء کی گئی خاتون کی لاش مل گئی جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مقتولہ مقصوداں بی بی کو اس کے رشتہ دار نے اغواء کے بعد گلا دبا کر قتل کیا۔

ڈی پی او کے مطابق ملزم شہزاد کی نشاندہی پر مقتولہ کی لاش برآمد کی گئی، خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں