Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanاپوزیشن ایک نہتی لڑکی آصفہ بی بی سے ڈرتی ہے: بلاول بھٹو...

اپوزیشن ایک نہتی لڑکی آصفہ بی بی سے ڈرتی ہے: بلاول بھٹو زرداری


بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے ممبران ایک نہتی لڑکی آصفہ بی بی سے ڈرتے ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کل تاریخ رقم کی، صدر آصف علی زرداری نے ساتویں بار پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے عوامی اور معاشی حالات سے ملک کو نکالنے کے لیے روڈ میپ دیا، اپوزیشن اپنا ذاتی فائدے نکالنے میں لگی ہے، بد قسمتی سے اپوزیشن نے اپنی ایک الگ تاریخ رقم کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیمانی دائرے میں اپوزیشن کی تنقید کو ویلکم کرتے ہیں، اسپیکر نے کل کے احتجاج پر آج ایک فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آمرو ں کے مقابلے کرتے ہیں، جنگل کے بندروں سے ڈرنے والے نہیں، جمہوری انداز میں تمام غیر جمہوری قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاست آپ کا حق ہے مگر خارجہ پالیسی پر سب کو ایک ہونا چاہیے، تمام انفرااسٹرکچر کو انوائرمنٹ فرینڈلی بنانا ہو گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں