Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanاپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون...

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے چیئرمین منتخب



(راؤ دلشاد) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے چیئرمین کا انتخابی عمل مکمل ہو گیا، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

 پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ملک احمد خان بچھر کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب نے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیا، مزید براں پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون سمیت 5 مزید  قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کا انتخابی عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔

ممبر صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے چیئرمین منتخب ہوئے، ممبر صوبائی اسمبلی محمد  اویس قائمہ کمیٹی برائے خوراک کے چیئرمین منتخب ہوئے، ممبر صوبائی اسمبلی حافظ  فرحت عباس قائمہ کمیٹی انوائرمنٹ پروٹیکشن کے چیئرمین منتخب ہوئے، ممبر صوبائی اسمبلی حسن علی قائمہ کمیٹی یوتھ آفیرز، سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ ٹوریزم کے چیئرمین منتخب ہوئے اور ممبر صوبائی اسمبلی محمد  عدنان  ڈوگر  قائمہ کمیٹی برائے جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی گیری کے چیئرمین منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاونڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ، کب سنایا جائے گا؟

اسمبلی سیکٹریٹ نے تمام افراد کی کامیابی کے باقاعدہ نوٹیفکیشنز بھی جاری کر دیئے، سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب نے تمام افراد کو نوٹیفکیشن دیئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں