Friday, December 27, 2024
ہومPakistanاہم پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

اہم پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری منسوخ


(ارشاد قریشی)سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ وقاص اکرم کے وکیل انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے بتایا کہ شیخ وقاص اکرم نے پشاور ہائی کورٹ سے راہدری ضمانت لے رکھی ہے ،شیخ وقاص اگلی سماعت پر انسداد دہشت گردی راولپنڈی عدالت پیش ہو ں گے جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے شیخ وقاص وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ۔

خیال رہے کہ شیخ وقاص اکرم پر تھانہ صدر حسن ابدال میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے جس پر انسداد دہشتگردی عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔

 یہ بھی پڑھیں: پلان کے مطابق عمران خان سے ملنے آئے تھے، گاڑیوں سے گھسیٹا گیا،اپوزیشن لیڈر بھڑک اٹھے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں