Monday, December 23, 2024
ہومPakistanایئر کوالٹی انڈکس خطرناک حد سےدُگنالاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر

ایئر کوالٹی انڈکس خطرناک حد سےدُگنالاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر



(24نیوز) لاہوری پوری طرح سے سموگ کےچنگل میں پھنس گئے، شہر میں مسلسل سموگ کی شرح میں اضافہ ہونے سے شہری بیمار ہونے لگے، ایئر کوالٹی انڈیکس( اے کیو آئی)مجموعی طور پر710 ریکارڈ کیا گیا۔ 

دنیا بھر میں لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار ہے،مختلف علاقوں سموگ سے فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس سے شہر بھر میں بیماریاں پھیلنے لگیں۔

ڈی ایچ اے فیز   446 ، سی ای ار پی او افس 1238،سید مراتب علی روڈ 1051 اے کیو ائی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا،یو ایس کونسلیٹ706  یو ایم ٹی 647 , ویلنشیا ٹاون 786 اے  کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ 

محکمہ موسمیات نےکہا ہے کہ شہر میں ہواؤں کی رفتار ساکن ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،زیادہ سے زیادہ 23  اور کم سے کم 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی کوئی پیشنگوئی نہیں کی گئی،ماہرین کی جانب سے شہریوں کو ماسک پہننے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں؛ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں