Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanایرانی جارحیت پر ردعمل، سیاسی رہنماؤں کی پاک فوج کی حمایت

ایرانی جارحیت پر ردعمل، سیاسی رہنماؤں کی پاک فوج کی حمایت


فائل فوٹو

سیاسی رہنماؤں نے ایرانی جارحیت پر پاک فوج کے ردعمل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ایران کو مؤثر جواب دیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ایران واقعے کے بعد پورا پاکستان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے ایران کو مؤثر جواب دیا گیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اسے موثر جواب دیا جائے گا، ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات چاہتے ہیں لیکن برابری کی بنیاد پر۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کی حدود میں کارروائی سے تعلقات مزید خراب ہوں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں