Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanایرانی  فورسز کی فائرنگ4پاکستانی جاں بحق 2 زخمی

ایرانی  فورسز کی فائرنگ4پاکستانی جاں بحق 2 زخمی



(عیسیٰ ترین) ایرانی  سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے  4افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی فورسسز  نے  غیر روایتی راستوں سے ماشکیل کی جانب سے آںے والے  کچھ افراد پر فائرنگ کی ہے جس میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ 

ڈپٹی کمشنر واشک نعیم عمرانی  نے بتایا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق بلوچستان کے رخشاں ڈویژن سے ہے ، زخمیوں میں سے ایک شخص تاحال ایرانی فورسز کی تحویل میں ہے ۔ 

 ڈی سی واشک  کا کہنا ہے کہ واقعہ جودر کراسنگ پوائنٹ کے قریب ایرانی حدود مین پیش آیا ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والے افراد غیر روایتی راستوں سے ماشکیل کی جانب آرہے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں