Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanایرانی میزائل مار گرانے میں امریکا نے بھرپور کردار ادا کیا، ملیحہ...

ایرانی میزائل مار گرانے میں امریکا نے بھرپور کردار ادا کیا، ملیحہ لودھی



کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشرق وسطیٰ کی صورتحال دن بدن بگڑرہی ہے اور جنگ کا دائرہ کار مزید بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے اس صورتحال پر جیو نیوز کی اسپیشل نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے میزائل فائر کئے گئے اس کو مار گرانے میں امریکا نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ، ترجمان حما س خالد قدومی نے کہا کہ پہلی بار فلسطین اور بیروت میں اس بات پر خوشی ہے کہ پہلی بار کسی اسلامی ملک کی طرف سے اسرائیل پر حملہ کیا گیا ہے ، ایرانی صحافی افضل رضا کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلا ف کارروائی ناگزیر بن گئی تھی،سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دیکھنا یہ ہوگا کہ اس مرحلے پر کیا جنگ کا دائرہ کار وسیع ہوگا کیونکہ آج ہی جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل فوج کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات ملی ہیں اور جو صورتحال ہے اس میں پلہ بھاری حزب اللہ کا نظر آرہا ہے ۔ اب دوسری جانب امریکا کے کردار کو بھی دیکھنا ہوگا ابھی تک تو امریکا کا اسرائیل کی بھرپور حمایت کا اعلان سامنے آیا ہے اور اس نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل فائر کئے گئے اس کو مار گرانے میں امریکا نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں